ابنا: محلہ دربن علی میں واقع گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول نمبر ایک میں دھماکا اْس وقت ہوا جب وہاں درس وتدریس کا عمل جاری تھا۔ دھماکا خیز مواد اسکول کے گیٹ پر کچرے کے ڈبے میں رکھا گیا تھا، واقعے میں 16 طالبات زخمی ہوئیں جنہیں فوری طورپر بنوں ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں افراتفری پھیل گئی اور پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
.....
169